کراچی(آئی این پی) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہی ہوگا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور سی ای او سبحان احمد نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا، چیئرمین پی سی بی نے انتظامیہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میڈیا بار بار پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے سوال نہ کرے، پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا اور اگر فائنل کراچی میں نہیں ہوا تو کہیں نہیں ہوگا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل انتظامات سے مطمئن ہیں، انٹرنیشنل کھلاڑی پاکستان آئیں گے اور جو کھلاڑی کسی وجہ سے نہیں آنا چاہتے ان کے متبادل موجود ہیں، غیرملکی سکیورٹی ایجنسی کی 20 فروری کو سامنے آنے والی رپورٹ پہلے سے زیادہ تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹوں کی فروخت 15 مارچ سے شروع ہوگی، قیمت ایک ہزار سے 12ہزار تک ہو گی جب کہ لگتا ہے 25 ہزار کی جگہ کم پڑ جائے گی۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں کم وقت میں بہت زیادہ کام کیا ہے اور ہم نے 2 سال کا کام 4 ماہ میں مکمل کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سیکورٹی کمپنی نے رپورٹ آئی سی سی کو بھیجی ہے تاہم اس سال پی ایس ایل کی ساری فرنچائزز پاکستان آنے کو تیار ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کا کراچی میں انعقاد کرنا قومی مفاد کا مسئلہ تھا تب ہی اتنی تیزی سے یہاں کام ہوا، اگر یہ ایسا نہ ہوتا تو پھر انتظامی خط و کتابت میں ہی 2، 3 سال گزر جاتے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

