لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو سیاست سے اس لئے نکالا گیا کہ وہ کسی کے اشارے پر نہیں چلتے، اب انہیں جیل میں ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں گزشتہ 70 برسوں سے سیاستدانوں کو چور اور ڈاکو ہی کہا جاتا رہا ہے، پہلے ہمارے بڑوں اور اب ہم یہ باریاں دے رہے ہیں، لیکن یہ سب کب تک چلتا رہے گا کس کس کے منہ بند کریں گے اور کس کس کو چور اور ڈاکو قرار دے کر ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالا جائے گا، سیاست کو جتنا دباتے ہیں اتنی ہی شدت سے باہر آتی ہے، لوگ نہیں چاہتےفیصلوں کے ذریعے مقبول لیڈرکو نکال دیا جائے کیوں کہ مقدمات بنا کر قیادت کی محبت کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا، عوام فیصلے کے ذریعے نہیں ووٹ کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں۔سعدرفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کون سی کرپشن کی؟ انہیں اس لئے نکالا گیا کہ وہ کسی کے اشارے پر نہیں چلتے، سابق وزیراعظم جب بھی اقتدار میں آئے تعمیر و ترقی کا طوفان آتا ہے، وہ پاکستان میں موٹرویز، موبائل فون اور ترقی لے کرآئے، میٹرو لاہور میں ہی نہیں اب راولپنڈی، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد میں بھی بن رہی ہے، تعمیر و ترقی میں پنجاب سب سے آگے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا کبھی عمران خان، اور کبھی ریاستی اداروں میں موجود منفی لوگوں نے رخنہ ڈالا، جو بیورو کریٹ محنت سے کام کرے اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے، اور ایٹمی دھماکا کرنے والے وزیراعظم کو بھی جیل میں ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، آج پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا اور دنیا پاکستان کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔وفاقی وزیرنے کہا کہ اب ایسا نہیں چلے گا اب منہ بند کرنے کی روایت ختم ہونی چاہئے پاکستان لوگوں کی بے عزتی کرنے سے نہیں عوام کی مرضی سے چلے گا اور تبدیلی ووٹ کے ذریعے ہی آئے گی، شیر زنجیر توڑ دے گا 2018 میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر دو تہائی اکثریت سے واپس آئے گی اور عوام کو روشن پاکستان دے گی۔ (ن) لیگ اداروں کا احترام کرتی ہے،کسی سے جھگڑا نہیں چاہتے واپس آکرمحاذآرائی نہیں کریں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

