ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ’پدماوت‘ کی بھرپور کامیابی کے بعد فرمائشیں شروع کردیں اور ان کی ایک فرمائش پر پروڈیوسر کو فلم سے سین نکالنا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد کپور اپی نئی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ پہلی مرتبہ خوبرو اداکارہ شردھا کپور جلوہ گر ہوں گی۔فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہد کپور کو ایک ‘سین’ پسند نا آیا جس پر انہوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور منظر شوٹ کرنے سے صاف انکار کردیا۔اس دوران انہوں نے ڈیمانڈ کی کہ فلم سے اس سین کو نکالتے ہوئے اسکرپٹ میں تبدیلی کی جائے بصورت دیگر وہ مزید شوٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ شاہد کپور’بتی گل میٹر چالو‘ کیلئے تیار اداکار کی فرمائش کے سامنے پروڈیوسر شری نارائن سنگھ نے گھٹنے ٹیک دیے اور سین نکال دیا۔ایسے میں کہا جائے کہ شاہد کپور بھی مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے نقشے قدم پر چل پڑے ہیں تو یہ غلط نا ہوگا کیونکہ وہ بھی ناپسندیدہ سین اپنی فلم سے نکلوا دیتے ہیں۔ اداکار شاہد کپور کا بھی کہنا ہے کہ انہیں اپنی فلم میں ہر سین پرفیکٹ چاہیے۔ یاد رہے کہ فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ میں شاہد کپور بھارتی ریاست اترکھنڈ کے ایک سادہ وکیل کا کردار نبھائیں گے، جس کے لیے وہ وہاں کی مقامی زبان کا خاص لب و لہجہ سیکھ رہے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

