کوئنز لینڈ(ویب ڈیسک)آسٹریلوی تیراک جارج کرونز نے 99 برس کی عمر میں کوئنز لینڈ میں ہونے والے مقابلوں میں 50 میٹر تیراکی کا فاصلہ 56.12 سیکنڈ میں طے کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ میں جاری عالمی مقابلوں میں 100 سے 104 سال کی عمر والے تیراکوں کی کیٹیگری میں جارج کرونز نے 2014ء میں بنائے گئے ریکارڈ کو 35 سیکنڈ کے فرق سے توڑ کر نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے ریکارڈ سے متعلق تفصیلات اسپورٹس گورننگ باڈی کو بھیج دیں جو اس ریکارڈ کی تصدیق کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔ کرونز رواں سال اپریل میں اپنی عمر کی ایک صدی مکمل کرلیں گے۔جارج کرونز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے بہت خوشگوار لمحہ ہے اور میں فتح کے جذبے سے سرشار ہوں، میں نے بھر پور قوت کے ساتھ سوئمنگ پول کی دیوار کو چھو کر اپنی فتح کا اعلان کیا، تالیوں کی گونج میں سونے کا تمغہ وصول کرنا میری زندگی کا سب سے انمول لمحہ ہے، عالمی ریکارڈ توڑنے کے احساس نے مجھے پھر سے جوان کردیا ہے۔جارج کرونز جوانی میں بہترین تیراک ہوا کرتے تھے لیکن مصروفیت کے باعث اپنے اس شوق کو جاری نہ رکھ سکے، ملازمت، کاروبار اور اہل خانہ سے متعلق ذمہ داریوں نے انہیں الجھائے رکھا یہاں تک وہ 80 سال کے ہوگئے۔ انہوں نے اس بڑھاپے میں اپنے شوق کو دوبارہ پروان چڑھانا چاہا اور سو سال کی عمر میں یہ عالمی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

