ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہےکہ فلم پری دیکھنے کے بعد وہ تھوڑے ڈر گئے لیکن انہیں اپنی بیوی انوشکا پر فخر ہے۔انوشکا شرما کی ہوم پروڈکشن میں بننے والی تیسری فلم ’’پری‘‘ گزشتہ روز ریلیز کردی گئی، ان کے شوہر ویرات کوہلی نے فلم دیکھنے کے بعد اسے انوشکا کی اب تک کی بہترین اداکاری قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ طویل عرصے بعد میں نے اتنی اچھی فلم دیکھی ہے، ہاں! فلم دیکھنے کے بعد میں تھوڑا ڈر گیا تھا لیکن مجھے اپنی بیوی پر فخر ہے۔دوسری جانب فلمی تجزیہ کاروں نےفلم کا اسکرپٹ کمزور قراردیتے ہوئے انوشکا کی اداکاری کو سراہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ انوشکا کی اداکاری ’’پری‘‘کی ڈوبتی ہوئی کشتی کیلئے سہارا ثابت ہوئی ہے۔ جب کہ فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے بھی انوشکا کی’’پری‘‘کو اوسط درجے کی فلم قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی فلم’’پری‘‘کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے، پاکستانی سنسر بورڈ کا کہنا ہے کہ فلم میں کالے جادو کے استعمال کے ساتھ فلم کے مکالمے اور مناظر مذہب، سماجی اور اخلاقی اقدار پر پورے نہیں اترتے یہی وجہ ہے کہ فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

