ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا کو شام میں بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کی حمایت پر بھارت میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بھارتی انتہا پسند ہندوﺅں نے اداکارہ کو بھارت چھوڑنے کا کہا ہے،شام کے مشرقی شہر غوطہ میں گزشتہ 10 روز سے جاری روسی اور شامی فوج کی بمباری سے اب تک معصوم بچوں اور خواتین سمیت 600 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پوری دنیا شام میں ہونےوالی بربریت پر تڑپ اٹھی ہے۔شام میں ظلم اور بربادی کی داستانیں رقم ہونے پر بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا بھی خاموش نہ رہ سکی تھیں۔انہوں نے شامی فوج کے ظلم کا شکار ایک معصوم بچی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا مجھے اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ میرا تعلق کس ملک یا مذہب سے ہے، لیکن یہاں انسانیت مرچکی ہے، بچے مررہے ہیں ۔
اور اب شام میں ہونےوالے ظلم کو بند ہونے کی ضرورت ہے۔
.

