نیویارک(شوبز ڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فینٹسی فلم سولواے اسٹار وارزاسٹوریکا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایت کارفِل لارڈکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے، جوڈارک کرمنل انڈرورلڈ کے ایڈونچر کے دوران نئے دوست بنالیتا ہے، جو مستقبل میں گیلیسٹک ایمپائر کی تشکیل کے بعد منظرِ عام پر آنے والے نوجوان باغیوں کے گروہ کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ڈیتھ اسٹارکیخفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں یہ نوجوان بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں اور ہر مشکل سے بچ نکلتے ہیں۔
۔کیتھلین کینیڈی اور ایلیسن شیرمورکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکار ایلڈن ایہرن، ووڈی ہیرل سن، ایمیلیا کلارک، ڈونلڈ گلوور، ٹھندی نیوٹن، پال بیٹانی اور والر بیج سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
لوکس فلمز کی تیار کردہ ایکشن ایڈونچر سائنس فکشن فلمسولو اے اسٹار وارز اسٹوریوالٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 25مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

