لاہور(شوبز ڈیسک)انوشکا شرما کی ہارر فلم”پری“کی ریلیز پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی۔مرکزی سنسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن نے تصدیق کی اور بتایا کہ پری کا موضوع فلموں کے لیے طے ضابطہ اخلاق کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور اس پر پابندی کی وجوہات درج ذیل ہیںاس فلم میں متعدد مناظر کالے جادو کے ہیں جن کے دوران قرآنی آیات اور ہندو منتر اکھٹے پڑھے گئے۔سنسر بورڈ کے اراکین کی متفقہ رائے تھی کہ یہ فلم عوامی نمائش کے لیے موزوں نہیں کیونکہ یہ طے شدہ اصولوں اور ضوابط کے خلاف ہے۔پہلے مرکزی سنسر بورڈ کے ایک پینل نے متفقہ طور پر فلم پر پابندی عائد کی جس کے بعد ڈسٹری بیوٹر کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف اپیل پر فل بورڈ نے بھی عوامی نمائش کے لیے غیرموزوں قرار دیا۔ذرائع نے بتایا کہ فلم” پری “کو ابتدائی طور پر سندھ اور پنجاب کے سنسر بورڈ نے اسے بالغوں کے لیے ریلیز کرنے کی اجازت دی، مگر مرکزی سنسر بورڈ کی جانب سے پابندی کے بعد وہ فیصلہ ریورس ہوگیا’۔مرکزی سنسر بورڈ کی اجازت سے قبل سندھ اور پنجاب کے سنسر بورڈز نے اس فلم سے کچھ مناظر نکالنے کی ہدایت کی تھی۔ان کی ہدایت تھی کہ فلم میں سے ایسے مناظر یا تصاویر نکالی جائیں جو کہ جن اور لڑکی کے درمیان جنسی تعلقات کو دکھایا گیا ہے۔فلم میں پروفیسر کی جانب سے قرآنی آیات کی تلاوت کو نکالنے کا کہا گیا۔اسی طرح کچھ ڈائیلاگ نکالنے کی بھی ہدایت کی گئی۔تاہم مرکزی سنسر بورڈ نے فلم کی پوری کہانی کو ہی مسائل کا باعث پایا اور مکمل پابندی عائد کردی۔اس فیصلے کے بعد نیوپلیکس سینما، جہاں آج سے اس کی نمائش ہونی تھی، نے فیس بک پر ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے انہیں فروخت ہوجانے والی ٹکٹوں کی ری فنڈ کی پیشکش کی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

