شارجہ (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں آندرے رسل کے آخری گیند پر چھکے کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے سپر اوور میں شکست دے دی۔شارجہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں چلا گیا جہاں لاہور نے اسلام آباد کو 16 رنز کا ہدف دیا۔قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم اسلام آباد کی جانب سے سپر اوور کروانے والے محمد سمیع کی پہلی گیند باؤنڈری تک پہنچادی تاہم اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ اگلی گیند عمر اکمل سے مس ہوگئی جس کے بعد وہ چھکا لگانے میں کامیاب رہے۔ اس کے بعد عمر اکمل نے ایک رن لیا اور اوور کی آخری گیند فخر زمان نے کھیلی جس پر دو رنز ملے۔جواب میں اسلام آباد کی جانب سے آندرے رسل اور آصف علی بیٹنگ کرنے آئے جبکہ قلندرز کی جانب سے اوور مستفیض الرحمان نے کروایا۔ رسل نے پہلی گیند پر ایک رن لیا جس کے بعد آصف علی نے چھکا لگادیا۔اگلی بال ڈاٹ بال رہی جس کے بعد وکٹ کیپر دنیش رامدین کی غلطی کی بدولت آصف علی سنگل لینے میں کامیاب رہے اور اسٹرائیک آندرے رسل کے پاس آگئی۔رسل نے پانچویں گیند پر چوکا اور چھٹی گیند پر شاندار چھکا لگاکر اسلام آباد کے لیے میچ جیت لیا۔لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں لگاتار چوتھی شکست تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے 122 رنز کا ہدف دیا گیا تھا جس کے تعاقب میں ایک موقع پر لاہور کی ٹیم مضبوط پوزیشن میں نظر آرہی تھی تاہم اختتامی اوورز میں ایک کے بعد ایک وکٹیں گرنے کے نتیجے میں لاہور کی گرفت میچ پر کمزور ہونے لگی۔مکلم کے آؤٹ ہونے کے بعد اسلام آباد کی میچ میں زبردست واپسی ہوئی تاہم سلمان ارشاد نے چھکا لگاکر میچ ٹائی کردیا تاہم اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے اور میچ سپر اوور میں چلا گیا جس میں اسلام آباد کی ٹیم کامیاب ہوگئی۔ لاہور کی جانب سے آج عمر اکمل نے اننگز کا آغاز کیا تاہم وہ ایک مرتبہ پھر ناکام رہے اور چار رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عمر نہ صرف سمت پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے بلکہ اپنی ٹیم کا ریویو بھی ضائع کروایا جس کا نقصان فخر زمان کو ہوا جو امپائر کے غلط فیصلے کا شکار بنے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

