کراچی(ویب ڈیسک) فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے پاکستان میں لوگ خون کے ضرورت مندوں اوررضاکارانہ طور پر عطیہ کرنے والوں کو باا?سانی تلاش کرسکتے ہیں۔
فیس بک نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خون محفوظ رکھنے کی قلت ہے۔جس کی وجہ سے بعض اوقات مریض اور ان کے اہل ِ خانہ کو بوقت ِ ضرورت خون فراہم نہیں ہوتا یا پھر بلڈ بینک سے مطلوبہ مقدار اور بلڈ گروپ جیسے مسائل سامنے ا?تے ہیں جس سے مریض کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے بلڈ ڈونیشن گروپس میں ایک لاکھ سے زائد پاکستانی شامل ہیں جہاں لوگ تیزی سے خون کے عطیات دینے سے متعلق پوسٹ کرتے ہیں۔ اس عمل کو مقامی اور نچلی سطح تک پھیلانے کے لیے فیس بک نے نئے فیچر میں اردو ورڑن متعارف کرایا ہے جو کہ مین پیج پر دستیاب ہے،یہ فیچر اینڈرائڈ ،ا?ئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر دستیاب ہوگا۔اس فیچر کومزید کامیاب اور کارا?مد بنانے کے لیے فیس بک غیر منافع بخش فلاحی اداروں سے مل کر کام کررہا ہے تاکہ ایسے فیس بک کے صارفین جو خون عطیہ کرنا چاہتے ہیں انہیں ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جاسکے۔فیس بک میں بطور ہیڈ ا?ف ہیلتھ اینڈ پراڈکٹ ذمہ داریاں اداکرنے والی ہیما بدراجو کا کہنا ہے کہ ہم خون عطیہ کرنے اور اس سے متعلق ا?گاہی فراہم کرنے کی غرض سے ان لوگوں کا رابطہ ا?سان بنانے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ خون کا عطیہ دے کر ضرورت مندوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

