قاہرہ(ویب ڈیسک)مصر ی گلوکارہ کو دریائے نیل کے حوالے سے مذاق کرنا مہنگا پڑگیا اور عدالت نے شیریں عبدالوہاب کو 6 ماہ جیل قید کی سزا سنادی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مصری گلوکارہ کو سزا دینے کا فیصلہ اس وجہ سے کیا گیا کہ انہوں نے کہا تھا کہ دریائے نیل سے پانی پینے سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔عدالت نے شیریں عبدالوہاب کو غلط خبر پھیلانے کی وجہ سے قصور وار قرار دیا ۔خیال رہے کہ شیریں عبدالوہاب کی ایک ریکارڈنگ سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے ازراہ مذاق کہا تھا کہ نیل کا پانی پینے سے بیماری پھیل سکتی ہے۔مصری گلوکارہ نے اپنی ریکارڈنگ سامنے آنے کے بعد معافی بھی مانگ لی جبکہ عدالتی حکام کے مطابق گلوکارہ کی ضمانت کی اپیل زیر غور ہے جس کے بعد ان کو رہا کیا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ گلوکارہ کو ریکارڈنگ میں ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ نے کبھی نیل سے پانی پیا ہے تو شیریں عبدالوہاب نے جواب دیا کہ دریائے نیل کا پانی بلہارزیا نامی بیماری کا باعث بنتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل مصری کی ایک عدالت نے فحاشی پھیلانے کے الزام میں 25 سالہ گلوکارہ شائمہ احمد کو دو سال قید کی سزا سنا دی ہے۔نوجوان گلوکارہ کو گرفتار کیا گیا تھا جب ان کے گانے کی ایک ویڈیو مشہور ہو گئی تھی۔ اس ویڈیو میں گلوکارہ کو نازیبا انداز اختیار کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کے ہدایتکار کو بھی 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ گلوکارہ شائمہ احمد غیر مہذب فلم نشر کرنے اور فحاشی کو ہوا دینے کے الزامات کا قصوروار پایا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

