تازہ تر ین

میزائل نصب ، ٹینکوں نے پوزیشنیں سنبھال لیں ، بھارتی وزیر داخلہ کی دھمکی سے حلالات کشیدہ

اسلام آباد،نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت میں اضافہ ہو گیا۔ مودی سرکار نے اگلے مورچوں پر ٹینک شکن میزائل پہنچا دیئے۔ امن کا بھاشن دینے والے دشمن نے جنگ کی تیاریاں تیز کر دیں۔ ذرائع کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی دبانے کا ہر حربہ ناکام ہوا تو بھارت نے ظلم و ستم کا نیا بازار گرم کرنے کے ساتھ ساتھ ایل او سی پر بھی غیراعلانیہ جنگ میں شدت لانے کی ٹھان لی۔ بھاری ہتھیاروں کے بعد اب میزائل استعمال کرنے کی بھی تیاری کر لی گئی۔قابض بھارتی افواج کی جانب سے پہلے ہی 2003ءکے جنگ بندی معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ بھارت نے 14-2013ءمیں 563 مرتبہ، 2016ءمیں 382 مرتبہ جبکہ 2017ءمیں 1881 مرتبہ لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں کو اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کا نشانہ بنایا۔ ان واقعات میں اب تک درجنوں شہری شہید، زخمی اور معذور ہو چکے ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ ایل او سی پر جنگبندی معائدے کی خلاف ورزی بند نہ کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی افواج کی طرف سے ایل او سی پر گولہ باری اور مار ٹرشیلنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف کا معاملہ تشویشناک بننا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بار بار جنگبندی معائدے کی خلاف ورزی کی جا رہیہے اور پاکستانی فوج اب رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا اتلاف ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان سے پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے تاہم یہ اسلام آباد ہی ہے جو بگاڑ چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ اب دنیا بھارت کو ایک کمزور ملک کے طور پر شمار نہیں کر رہی بلکہ سرجیکل سٹرائیکس کے ذریعے ہم نے دنیاکو یہ دیکھا جا رہا ہے کہ ہم بھی مضبوط ایکشن لے سکتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv