اسلام آباد (آ ن لائن ) تحریک انصاف نے خواجہ آصف قوم کے لیئے سیکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کی کرپشن کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، عمران خان نے عثمان ڈار کو خواجہ آصف کی کرپشن کے خلاف نیب کو خط لکھنے کی ذمہ داری سونپ دی۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں کابل میں بم دھماکے کی شدید مذمت اور ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا گیا۔اجلاس میں خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن پر کاروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔جبکہ صدر وسطی پنجاب تحریک انصاف علیم خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری بھی دے دی۔ علیم خان کی سربراہی میں ٹاسک فورس شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کو آشکارا کرے گی۔ٹاسک فورس کو آشیانہ ہاﺅسنگ سکیم سمیت شہباز شریف کے تمام کرپشن کے کارناموں کو عیاں کرنے کی تیاری بھی شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کی انتخابی حقوق پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔ میڈیا سیل سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف بیرون ملک پاکستانیوں کے انتخابی حقوق کے لیئے 2012 سے لڑ رہی ہے۔ امید ہے جلد بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کے انتخابی حقوق مل جائیں گے۔اجلاس میں نیب میں موجود کیسز کے عملدرامد پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہا کہ حکومت اس وقت اقامے ، اشتہاریوں اور کرپشن سے داغدار لوگوں پر مشتمل ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

