لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ساڑھے چار برس خدمت، دیانت اور محنت سے عبارت ہیںاورپاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ہمارا دور شفاف ترین ہے۔ ہم نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہےں جبکہ شکست خوردہ عناصر نے جھوٹ، الزام تراشی اور یو ٹرن کے ریکارڈ بنائے ہیں۔ دھرنا گروپ کے رہنما نے ہر موقع پر جھوٹ بول کر قوم میں اپنی ساکھ کو خراب کیا ہے۔ اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو اب ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کی خدمت کی بجائے تنقید برائے تنقید اور جھوٹے الزامات کو وطیرہ بنائے رکھا۔ عوام کی خدمت کےلئے مٹی کےساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔ تبدیلی خالی نعرے لگا کر نہیں لائی جاسکتی جبکہ تبدیلی کےلئے محنت کےساتھ عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کررہے تھے، جس نے ےہاں ان سے ملاقات کی۔ وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے کہا کہ سابق ادوار مےں توانائی بحران سے معےشت کو بے حد نقصان ہوا اور سابق حکمرانوں کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت سے صنعت اور زراعت کے شعبے تباہ ہوئے۔ پیپلز پارٹی کے سابق دور میں قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا اور سر سے پاو¿ں تک کرپشن مےں ڈوبے سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف لوٹ مار کرنے والے سابق حکمران ہےںجبکہ دوسری جھوٹ بولنے والے شکست خوردہ عناصر۔ ہماری عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ شکست خوردہ عناصرکرسکتے ہےں نہ لوٹ مار کرنے والے۔ انہوںنے کہا کہ نام نہاد تبدےلی کے دعوےدار سےاستدان نے دن رات جھوٹ بولا، الزامات لگائے، دھرنے دےئے، احتجاج کےے، لاک ڈاو¿ن کےے جبکہ ہم نے دن رات عوام کی خدمت کی اور ملک سے بجلی کے اندھےرے ختم کئے ہےں۔ لاک ڈاو¿ن، دھرنے دےنے والوں، جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سےاست کرنےوالوں کو عوام کی نمائندگی کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے محنت کر کے عوام کےلئے منصوبے مکمل کےے ہےں اور قومی وسائل کو امانت سمجھتے ہوئے عوام کی ترقی و خوشحالی کےلئے ان کے قدموں پر نچھاور کےے ہےں۔ ہم نے ہر دور میں عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہےں اور آنے والا دور بھی سنہری ہوگا۔ تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں کی بہتری کےلئے انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی کےلئے اٹھ رہا ہے۔ لاکھ عوام روزانہ معیاری میٹرو بس سروس سے استفادہ کر رہے ہیںجبکہ اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ بھی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ صوبے میں شفافیت کو ہر شعبہ میں فروغ دے کر ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے بچائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جھوٹ کی سیاست کی بجائے عوام کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ عوام منفی سیاست، دھرنے والوں اور جھوٹ بولنے والوں کا ضرور احتساب کریں گے اور ایسے عناصر اب عوام کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے والوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ 2018ءکے انتخابات مےں دوبارہ خدمت کا موقع ملا تو قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے اورعام انتخابات میں ان دونوں جماعتوں کو عوام کی حمایت سے شکست دیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئندہ بھی عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سینئر صحافی‘ کالم نگار و اینکر پرسن سہیل وڑائچ کے چچا چودھری ارشد محمود وڑائچ کے انتقال پر گہرے دکھا اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

