لاہور(ویب ڈیسک )کمسن زینب کے والد نے کہا ہے کہ ملزم عمران چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی مافیا کا رکن ہے لیکن حکومت اس پہلو کو جان بوجھ کر دبا رہی ہے۔ویب سائٹ ’عرب نیوز‘ کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے زینب کے والد محمد امین انصاری نے کہا کہ زینب کا قاتل بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے گھناو¿نے جرم کا اکیلا ’بھیڑیا‘ نہیں بلکہ وہ پورنو گرافی بنانے والے عالمی مافیا کا رکن ہے اور حکومت اس کے پورن مافیا سے تعلقات کے پہلو کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے اور عمران کو تنہا مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ ہماری محلے میں کی گئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا کہ ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے اس عالمی مافیا کا رکن ہے جو بچوں سے زیادتی اور انہیں قتل کرنے کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت ملزم کے عالمی مافیا سے تعلقات کی تفصیلات کو خفیہ رکھے ہوئے ہے اور اسے منظر عام پر نہیں لارہی جب کہ حکومت عمران کو اکیلا جنسی درندہ ثابت کرکے اس مکروہ دھندے میں ملوث پسِ پردہ لوگوں کو بچارہی ہے۔دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے زینب کے والد کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کی ہونے والی تفتیش میں ملزم کے کسی عالمی گروہ سے رابطے کے ثبوت نہیں ملے اور تفتیش کار تاحال ملزم کے چائلڈ پورنوگرافی کے کسی بھی مافیا سے تعلقات کو ثابت نہیں کرسکے، ملزم عمران زینب کے قتل میں تنہا ملزم ہے تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو اغوا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا، ملزم عمران نے بعد میں اعتراف کیا تھا کہ وہ زینب کے علاوہ بھی کئی بچیوں کو قتل کرچکا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

