اسلام آباد (ویب ڈیسک)عدالت عظمیٰ نے آبزرویشن دی ہے کہ بددیانت قرار دیے گئے شخص کی نااہلیت تاحیات ہے تاہم 5 سال یا ایک سال جلد تعین کرلیں گے۔عدالت عظمیٰ نے ملتان کنٹونمنٹ بورڈ کے نائب صدرکی نااہلی کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے آبزرویشن دی ہے کہ آئین کی شق 62(1) (f)کے تحت بددیانت قرار دیے گئے شخص کی نااہلیت تاحیات ہے، 5 سال یا ایک سال جلد تعین کرلیں گے جب کہ اس ضمن میں عدالت کا فیصلہ آئندہ کیلیے قانون ہوگا۔گزشتہ روز چیف جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں فل بینچ نے نااہلیت کے فیصلے کے خلاف کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے نائب صدر ہمایوں اکبرکی اپیل مسترد کرتے ہوئے قرار دیاہے کہ پاناما لیکس کیس کے فیصلے میں طے ہوچکا ہے کہ اثاثہ چھپانا بددیانتی ہے، یہ طے کرنا باقی ہے کہ آرٹیکل62 ون ایف کے تحت نااہلیت تاحیات، 5 سال یا ایک سال کیلیے ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ نااہلیت کی مدت کے تعین کیلیے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جاچکا ہے جو30 جنوری کو سماعت کرے گا، اس ضمن میں عدالت کا فیصلہ آئندہ کیلیے قانون ہوگا۔ چیف جسٹس نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلوں کا بھی حوالہ دیا اورکہاکہ اثاثہ ظاہر نہ کرنے پر وہ بددیانت قرار پائے،درخواست گزار نے بھی بینک اکاؤنٹ میں موجود 37 لاکھ روپے ظاہر نہیںکیے، رقم چھپانے کو اثاثہ چھپانا ہی کہا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

