Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

نواز شریف 15فروری تک جیل میں ہو نگے تحریک انصاف کے جلد استعفے آئینگے

By adminجنوری 27, 2018
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Sheikh Rashid (R), a former minister known to be close to Pakistani President Pervez Musharraf gestures as he addresses a news conference in Islamabad on February 20, 2008. Rashid blamed an army raid at a radical mosque in Islamabad, pro-US policies and inflation as reasons for his party's defeat in the February 18 elections. AFP PHOTO/Aamir QURESHI
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی (انٹرویو/ بشارت فاضل عباسی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف مارچ سے پہلے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے، 15 فروری سے پہلے ان کیخلاف فیصلہ آجائیگا،حدیبیہ کیس دوبارہ ری اوپن ہوگا،شہباز شریف نواز شریف سے بھی زیادہ کرپٹ ہیں،وزیراعظم کے خواب دیکھنے والا شہباز شریف بھی جیل میں ہوگا،چوہدری نثار اپنی ٹرین مس کرچکے ہیں اب پرویز رشید جیسا بندہ بھی ان کیخلاف بول رہا ہے،چوہدری نثار(ن) لیگ سے ہی الیکشن لڑیں گے کیونکہ پارٹی کے بغیر الیکشن جیتنا ان کیلئے اتنا آساان نہیں،تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفےٰ دے گی اور اگر2 صوبائی اسمبلیاں ختم ہوئیں تو سینٹ الیکشن نہیں ہوسکیں گے،فروی کا مہینہ بہت اہم ہے،نواز شریف فوج اور عدلیہ کیخلاف محاذ آرائی کررہے ہیں،میں 6فروری کے بعد استعفیٰ دے دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شام لال حویلی میں روز نامہ”خبریں،،کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ3 حلقوں این اے54،این اے55 اوراین اے56 سے الیکشن لڑے گی اگر عمران خان نے این اے54 سے الیکشن لڑا تو ہماری ذمہ داری ہوگی،مسلم لیگ (ن) کی حکومت کاسارازور ہمارے ترقیاتی منصوبے روکنے میں صرف ہوا ہے،زچہ بچہ(ٹی بی) ہسپتال کی200 کنال جگہ ہے جہاںپر 26 ارب روپے لگ چکے ہیں لیکن عوام کو فائدہ پہنچانے کی بجائے ہسپتال کو کھنڈر بنادیا گیا ،انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پرتقریبا2 ارب سے زائد کا خرچہ ہوچکا ہے جہاں زمینیں خریدی گئیںاسے بھی نہیں بننے دیا گیا وہاں قبضے زمینوں پر قبضے کرائے جارہے ہیں،ریلوے اسٹیشن روڈ پر کالج نہیں بننے دیا گیا حالانکہ ایڈمنسٹریشن کے پاس 70 فیصد فنڈز موجود ہیں،نااہل لوگوںکی حکومت قوم کو سزا دے رہی ہے،شیخ رشید احمد نے اعلان کے باوجود استعفیٰ نہ دینے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں استعفیٰ دے دیتا لیکن مجھے عمران خان نے روکا ہوا ہے تاکہ حلقے میں ضمنی الیکشن نہ ہوں،میں سینٹ الیکشن کا ووٹر نہیں ہوں،میں نے نااہل شخص کی پارٹی سربراہ ہونے پر کیس دائر کیا ہوا ہے اگر23 جنوری کو فیصلہ ہوجاتا تو استعفیٰ دے دیتا لیکن اب اگر6 فروری کو فیصلہ آگیا تو استعفیٰ دے دوں گا،ویسے بھی ایک مہینے تک استعفیٰ نہ بھی دیا تو کوئی قیامت نہیں آجائیگی،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی دو صوبائی اسمبلیاں ٹوٹیں تو سینٹ الیکشن نہیں ہوسکیں گے،15 دن میں سب کچھ کلیئر ہوجائیگا سولہواں دن اوپر نہیں ہوگا،چوہدری نثار (ن) لیگ سے الگ نہیں ہونگے اور (ن) لیگ کے ہی ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے کیونکہ پارٹی کے بغیر ان کیلئے الیکشن جیتنا آسان نہیں ہوگا،میں نے30 مارچ تک احتیاطا ٹائم دیا کہ نوازشریف حکومت ختم ہوجائیگی لیکن ہوسکتا ہے کہ28 فروری تک ہی حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے،انہوں نے کہا کہ مجھ پر عدلیہ کا احترام لازم ہے،انٹر نیشنل ایجنڈا ہے کہ فوج اور عدلیہ کو بدنام کیا جائے،نواز شریف اسی ایجنڈے کے تحت کام کررہے ہیں،انہیں فروری کے وسط تک سزا ہوسکتی ہے،شیخ رشید کو ایک انٹرویو کا حوالہ دیکر جب یہ پوچھا گیا کہ انہوں نے شہباز شریف کو آگے بڑھنے اور ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا توشیخ رشید نے کہا کہ وہ دن گزرگئے،عمران خان کے ساتھ ہوں اور ساتھ کھڑا رہوں گا،نواز شریف نے اتنی کرپشن نہیں کی جتنی شہباز شریف نے کی ہے،شہباز شریف نے جھوٹ بولنے کا عہد کررکھا ہے،سکھر ملتان ہائی وے کی تعمیر میں کرپشن کی داستانیں رقم کی گئی ہیں،حدیبیہ کیس بھی کھلے گا اور شہباز شریف کو بھی سزا ہوجائیگی۔خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کی دو صوبائی اسمبلیاں ٹوٹیں تو سینٹ الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔ 6 فروری کے بعد استعفیٰ دوں گا،15 روز میں سب کچھ کلیئر ہوجائیگا،16 واں دن اوپر نہیں جائیگا،30 مارچ تک نواز شریف حکومت ختم ہوجائیگی، آئندہ انتخابات ہوئے تو عمران خان ہی وزیراعظم ہونگے، وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنے کیلئے شہباز شریف پر کوئی پابندی نہیں ہے،آج تک اتنی کرپشن نواز شریف نے نہیں کی جتنی کہ شہباز شریف نے کی ہے،دونوں بھائیوں کو سزا ہوگی،حدیبیہ کیس کھلے گا اورنواز شریف کی نااہلی کی طرح نااہل شخص کے پارٹی سربراہ بننے پر پر پابندی کا کیس بھی جیتوں گا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.