اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو ایک اور این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ااسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کو ڈر تھا کہ کہیں اسحاق ڈار پہلے کی طرح راز نہ اگل دیں اسی لیے شاہد خاقان عباسی نے اپنے خصوصی طیارے میں بیرون ملک فرار کرایا، اسحاق ڈار کے والد کی سائیکل کی دکان تھی اور آج وہ اربوں پتی ہوگئے، نواز شریف کو ڈر ہے کہ احتساب عدالت میں سزا ہوگئی تو کرپشن کے سارے راز فاش ہوجائیں گے۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام کو قرضوں میں ڈبویا جارہا ہے اور چند لوگ مل کر ملک کو لوٹ رہے ہیں جب کہ شریف خاندان ایک اور این آر او لینے کی کوشش کر رہا ہے، ایسا ہوا تو سڑکوں پر نکل آئیں گے، جب نواز شریف کہتے ہیں کہ جمہوریت بچا رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے چوری بچانی ہوتی ہے، ترکی اور دیگر ممالک سے ان کی کمپنیوں میں لاکھوں ڈالر آرہے ہیں، اسحاق ڈار کی صرف ایک کمپنی کے 52 ولاز ہیں، ایل این جی معاہدے کی تفصیلات اسمبلی میں کیوں نہیں بتائی جارہی ، کہا جارہا ہے کہ یہ خفیہ معاہدہ ہے بتایا جائے کہ عوامی پیسے سے کون سا خفیہ معاہدہ ہوتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار پاکستان اور دبئی میں، سعودی عرب میں حسن، لندن میں حسین، قطر میں سعید شیخ نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، حدیبیہ کیس میں جے آئی ٹی میں نئے ثبوت سامنے آئے ہیں، ان کا طریقہ واردات یہ ہے کہ بہت سے فرنٹ مین رکھے ہوئے ہیں جن سے پیسہ بنایا جاتا ہے، نواز شریف نظریہ کرپشن کا نام ہے، سپریم کورٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ ساری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے، یہ مافیاز ہیں جنہوں نے اداروں کو تباہ کردیا، جو زبان عدلیہ کے خلاف انہوں نے استعمال کی اور کسی نے نہیں کی، توہین عدالت کا قانون کیا صرف کمزور لوگوں کے لیے ہے، یا تو ان کے خلاف ایکشن لیا جائے یا پھر توہین عدالت کا قانون ختم کردیا جائے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

