نئی دہلی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اور اداکار اودے چوپڑا کے درمیان تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔علیحدگی کے بعد اودے چوپڑا سے متعلق تو کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نرگس فخری نے حالات کے ساتھ سمجھوتہ کرتے ہوئے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وہ آج کل امریکی ڈائریکٹر اور ویڈیو ایڈیٹر میٹ الونزو کیساتھ گھوم پھر رہی ہیں۔نرگس فخری نے انسٹاگرام اکاونٹ پر میٹ کیساتھ لی گئی اپنی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا یہ اپنے پیاروں کیساتھ کھانا، مزہ اور تقریبات شیئر کرنے کا سیزن ہے۔ سب لوگوں کو کرسمس مبارک ہو۔اس سے قبل یہ خبریں بھی منظرعام پر آئی تھیں کہ دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں حتی کہ نرگس فخری کے قریبی ذرائع نے بھارتی خبر رساں ادارے کو یہ بھی بتایا تھا نرگس فخری ممبئی میں ایک پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں لیکن جلد ہی وہ امریکہ روانہ ہو جائیں گی۔ قریبی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نرگس فخری جب بھی ممبئی آتی ہیں تو اودے چوپڑا سے ملاقات کرتی ہیں مگر دونوں علیحدہ ہو چکے ہیں۔ وہ چوپڑا فیملی سے ملاقات کے بعد اپنی دوستوں عالیہ الروفائی، سمیتا لسرادو اور سنجنا سپی کے ساتھ پارٹی میں گئیں۔ اگلی صبح نرگس فخری ٹیلی ویڑن شوٹ کیلئے سٹوڈیو گئیں اور ہفتے کے آخر میں وہ نیویارک روانہ ہو جائیں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

