تازہ تر ین

نواز شریف نے چودھری نثار کو الٹی میٹم دیدیا ۔۔۔ بس بہت ہو گیا

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کے اپنے قابل اعتماد ساتھی سینئر رہنما چوہدری نثار علی خان سے اختلافات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گئے ہیں اور اس بار نثار کی بجائے نوازشریف ماننے کو تیار نہیں اور انہوں نے اپنے بھائی شہباز شریف کے زریعے چوہدری نثار کو پیغام پہنچایا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرلیں جبکہ شہباز شریف اب بھی دونوں کی ناراضگی ختم کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ ن میں ایک بار پھر ناراضگیوں کا موسم آن پہنچا ہے اور ن لیگ مسلسل ٹوٹ پھوٹ اور اختلافات کا شکار ہے اس بار نثار نواز شریف سے نہیں بلکہ ہمیشہ روٹھنے والے چوہدری نثار سے نواز شریف روٹھ گئے ہیں، انھیں ساتھیوں نے نثار کے خلاف تادیبی کاروائی کا مشورہ دیا تھا مگر نواز شریف چاہتے ہیں کہ نثار اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان تحریک عدل پر اختلافات ہیں اور چوہدری نثار نے اس تحریک کی مخالفت کرتے ہوئے کارکنان کو اس میں شامل ہونے سے روکنے کا بیان دیا ہے اور خود بھی اس تحریک کا حصہ ہ بننے سے انکار کر دیا ہے جبکہ نواز شریف نے چوہدری نثار کی تحریک عدل کی مخالفت کو مسترد کر دیا ہے۔ جس کے بعد نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان لفظوں کی سرد جنگ بھی جاری ہے۔ زرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے مشکل وقت میں بے وفائی کا طعنہ دیا تو چوہدری نثار نے کہہ دیا کہ جو کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا وہ ن لیگ کی پالیسیاں بنا رہا ہے۔۔ نواز شریف نے پہلی بار چوہدری نثار سے ناراضگی کا معاملہ قریبی راہنماں کے سامنے بھی رکھا اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دو وفاقی وزرا نے بھی حکومت کیخلاف بیان بازی پر شکایت کی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ دونوں ہی چوہدری نثار کے بیانات سے تنگ نکلے اور کہا کہ حکومتی جماعت کا حصہ ہوتے ہوئے بھی چوہدری نثار حکومتی پالیسیوں پر میڈیا میں بیان جاری کرتے ہیں۔ وزرا نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مطالبہ بھی کیا۔ مگر نواز شریف تادیبی کارروائی کے حق میں نہیں ہیں ۔

 



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv