تازہ تر ین

نئے سال کی آمد پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ ، قیمتوں میں حیران کن اضافہ کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے نئے سال 2018ءمیں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو نئے سال 2018ءکی آمد پر پٹرول بم کی صورت میں تحفہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ پٹرول 5 روپے 20 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل 6 روپے اور مٹی کے تیل میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv