لاہور(نیوزایجنسیاں) قومی کرکٹ ٹیم سرفرازاحمدکی قیادت میں نیوزی لینڈکیخلاف سیریزکھیلنے لاہورسے آکلینڈکےلئے روانہ ہوگئی،گرین شرٹس کیویزٹورکے دوران 5ون ڈے اور3ٹی20میچزکی سیریز کھیلے گی۔شاداب خان آسٹریلیاسے ہی ٹیم کوجوائن کریں گے۔قومی کپتان سرفرازاحمدکاکہناہے کہ سیریزکےلئےمتوازن سکواڈ کا انتخاب کیا گیا ۔ امید ہے ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کریں گے ، باﺅلنگ کا شعبہ مضبوط ہے تاہم وہاںکی کنڈیشن کو دیکھ کر فیصلہ کرینگے کتنے باﺅلرز کے ساتھ میدان میں اترنا ہے ،دورہ نیوزی لینڈ میں شعیب ملک کو محمد حفیظ کا کردار دیا جائے گا ۔دورہ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پی سی بی کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا۔دورہ نیوزی لینڈ روانگی سے قبل پی سی بی کی جانب سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی ٹیم کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا جب کہ اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، امید ہے گرین شرٹس قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پلیئرز میزبان ٹیم کا اضافی دباﺅقبول کرنے کے بجائے اپنے فطری کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ سینئر پلیئرز کے ساتھ نوجوان پلیئرز پر مشتمل متوازن اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو کسی بھی ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر کھلاڑیوں نے دباﺅ کے بغیر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا تو ا±مید ہے کہ گرین شرٹس میزبان کیویز کے خلاف فتح سے ہمکنار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹور کے دوران کھلاڑی ڈسپلن کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں جس سے ملک و قوم کی بدنامی ہو۔پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ٹور میچ سے کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماﺅنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

