میلبورن (اے پی پی) ایلسڑ کک کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالئے، ایلسٹر کک نے ناقابل شکست 104 رنز بنائے، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی، ڈیوڈ وارنر 103، سمتھ 76 اور مارش 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹورٹ براڈ نے 4، جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، انگلینڈ کو کینگروز اننگز کا سکور برابر کرنے کےلئے 135 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی طرف سے ہازلیووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ بدھ کو میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 244 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان سٹیون سمتھ 65 رنز اور مارش 31 رنز پر کھیل رہے تھے۔ کپتان سٹیون سمتھ آسٹریلیا کے چوتھے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 76 رنز بناکر کیورن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، مچل مارش آسٹریلیا کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناکر واکیز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، انکے بعد شان مارش کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 61 رنز بناکر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، پائن آسٹریلیا کے ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 24 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، برڈ آسٹریلیا کے آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر سٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے، کیومنز 4 رنز بناکر سٹورٹ براڈ کی گیند پر کک کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

