لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سعودی عرب روانہ ہو گئے وہ سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور سعودی عرب میں اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیراعلیٰ سعودی عرب کی جانب سے بھجوائے گئے خصوصی طیارے میں سعودی عرب روانہ ہوئے۔ سیاسی مبصرین سعودی حکومت کی جانب سے شہباز شریف کو بلانے اور اس مقصد کےلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو کسی انتہائی اہم مشن کی غرض سے سعودی عرب بلایا گیا ہے کیونکہ سعودی حکومت کا یہ اقدام غیرمعمولی ہے جس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے جن معاملات پر بات چیت کرنا مقصود ہے وہ فوری نوعیت کے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف تین روز تک سعودی عرب میں قیام کرینگے، اس دوران دیگر کے علاوہ ان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بھی ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ دلچسپی کے کئی ایک اہم امور زیر بحث آئیں گے، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے اچانک بلاوا اور اس مقصد کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کا اقدام اہمیت کا حامل ہے، تجزیہ نگار کہتے ہیں کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کو آئندہ وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف قبول ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

