لاہور(نیوزایجنسیاں)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ٹیم نے بھرپور تیاریاں کر رکھی ہیں، امید ہے نیوزی لینڈ میں گرین شرٹس اچھا پرفارم کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کیلیے کٹ کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہو گا، کھلاڑیوں پر پورا اعتماد ہے، امید ہے ٹیم نیوزی لینڈ میں اچھا پرفارم کرے گی، فخرزمان اور بابراعظم کی کارکردگی اچھی رہی، نیوزی لینڈ میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔قائد اعظم ٹرافی کے اسپانسرز نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ باہر بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہوتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو زبردستی قائد اعظم ٹرافی کی اسپانسر شپ پر آمادہ نہیں کر سکتے، نشریاتی ادارے کو بھی پابند نہیں کر سکتے کہ وہ میچز دکھائیں، مزہ تب آتا جب کرکٹ کو فروغ دینے والے بڑے ادارے ڈومیسٹک کرکٹ کیلیے اسپانسر کے طور پر سامنے آتے، ڈومیسٹک کرکٹ کو اسپانسر کرنے کیلیے اداروں کو آگے آنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ کیلئے اسپانسرز کا نہ ملنا عالمی سطح پر بھی مشکل ہے، آسٹریلیا ، انگلینڈ اور بھارت کے سوا دیگر ملکوں میں ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے کیلیے کم لوگ ہی اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز شائقین کی زیادہ توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

