ملتان( ویب ڈیسک )عوامی مسملی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان کے تمام سیاستدان مر جائیں تو بھی نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دینا۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا وزیراعظم بن بن کر بھی دل نہیں بھرا، نواز شریف کا ایجنڈا ہے کہ انہیں عدالتوں سے سزا نہ ہو اور الیکشن دو سال کے لیے ملتوی ہو جائیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں اور اداروں کو آنکھیں دکھانے والوں کا سدباب ہو۔سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ نواز شریف عدلیہ کو للکار کر جمہوریت کی خدمت نہیں کر رہے، انہیں یہاں تک مریم بی بی لیکر آئیں ہیں اور اگلا کام بھی وہ خود ہی کردیں گی۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا نام ای سی ایل میں آنے سے پہلے ہی نوازشریف کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں آ جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس تیار کر لیا ہے جس کا اعلان ڈیرہ غازی خان کے جلسے میں اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام سیاستدان مر جائیں تو بھی نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دینا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

