تازہ تر ین

ابھی پاک بھارت کرکٹ میچ ممکن نہیں، چیئرمین آئی پی ایل

اترپردیش(آئی این پی) انڈین پریمیئر لیگ کے چیرمین راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چیرمین انڈین پریمیئر لیگ راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں اور کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کرکٹ کی بحالی کیلیے سازگار نہیں اور اسی وجہ سے پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ممکن نہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv