سڈنی(آئی این پی)عظیم آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن کاکہنا ہے کہ موجودہ وقت میں آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ یقینا کئی معنوں میں ویرات کوہلی سے بہتر ہیں۔ دنیا کے دوسرے کامیاب ترین بالر نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ دونوں دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں ،اگر کوہلی تینوں فارمیٹس کے بہترین بلے باز ہیں تو ٹیسٹ کرکٹ میں سمتھ بھارتی قائد سے کہیں آگے ہیں، میں نے سمتھ کو دنیا کے 10 عظیم بیٹسمینوں میں شمار کرتا ہوں۔وارن کا مزید کہنا تھا کہ کوہلی کے بہترین کیریئر پر لگا داغ انگلینڈ میں سکور نہ کرنا ہے ،وہ2014میں دورہ انگلینڈ کے دوران 13.40کی اوسط سے محض134رنز سکور کرسکے تھے ،میں کھلاڑیوں کو اعدادو شمار کے ذریعے نہیں مانتا بلکہ ان کے کھیل اور میچ پر اثر اندار ہونے کے طریقے پر مانتا ہوں ۔وارن کاکہنا تھا کہ ان کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو خودکو منوانے کے لیے تین ممالک میں سنچریاں بنانی لازمی ہیں ، ان میں سے ایک انگلینڈ ہے جہاں کی ڈیوک بال بہت سوئنگ اور سیم ہوتی ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

