تازہ تر ین

پولیس اہلکار کو کچلنے والا با عزت بری

لاہور(ویب ڈیسک)کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والے محمود خان اچکزئی کے رشتے دار مجید اچکزئی کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انصاف کا کھلم کھلا تماشہ بنا دیا گیا ہے۔ ایک ہی دن میں قتل کیسز میں ملوث دو طاقتور شخصیات کو رہا کر دیا گیا ہے۔ پہلے کراچی کے ایک نوجوان شاہ زیب کے قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی کو رہا کر دیا گیا، جبکہ اب کوئٹہ میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والے محمود خان اچکزئی کے رشتے دار مجید اچکزئی کو باعزت بری کر دیا گیا ہے۔مجید اچکزئی نے کوئٹہ میں سڑک پر ڈیوٹی انجام دے رہے غریب پولیس اہلکار کو نشے میں دھت ہو کر گاڑی تلے کچل دیا تھا۔ پولیس اہلکار کی جائے وقعہ پر ہی موت واقع ہو گئی تھی۔ مجید اچکزئی کو واقعے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا، تاہم پولیس اہلکار کے اہل خانہ کی جانب سے بتایا گیا تھا ان پر کیس ختم کرنے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ اب ہفتے کے روز مجید اچکزئی کو اس تمام معاملے میں باعزت بری کر دیا گیا ہے۔


خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv