Close Menu
:: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
What's Hot

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

Facebook X (Twitter) Instagram
بریکنگ نیوز
  • دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
  • کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
  • عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
  • پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
  • پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
  • ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
  • نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
  • حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
  • پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
  • خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
  • لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
  • زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
  • میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
  • چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
  • دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
  • سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
  • ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
  • یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات
  • About us
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
:: Channel 5 :::: Channel 5 ::
  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
Facebook X (Twitter) Instagram
:: Channel 5 ::

امریکی نائب صدر کی کھلی دھمکی پر پاکستان کا مُنہ توڑ جواب

By adminدسمبر 22, 2017
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
Follow Us
Google News Flipboard
Tehmina
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ امریکا کو ہمارے خدشات پر بھی توجہ دینا چاہیے جب کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاوٴ کرنا چاہیے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس  ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے شرکت کی، جنرل اسمبلی میں فلسطین کے معاملے پر واضح موقف اپنانے پر کمیٹی نے وزارت خارجہ کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بتایا کہ امریکی سیکیورٹی پالیسی پر پاکستان نے واضح اور مفصل جواب دیا، پاکستان نے امریکی ہرزہ سرائی کو یکسر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی یکطرفہ کارروائی کے بیان پر امریکا کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہیں، امریکا کو ہمارے خدشات پر بھی توجہ دینا چاہیے جب کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ایک جیسا برتاوٴ کرنا چاہیے۔سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر پینس اور پینٹاگون کے بیانات پر تشویش ہے جب کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کردیے، اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اسامہ بن لادن کی طرح پھر کوئی آپریشن ہو جائے، سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اور دیگرحکام نے واضح دھمکی دی ہے۔اجلاس میں امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان پر بھی بریفنگ دی گئی، سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ جیمز میٹس کی وزیراعظم، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور داخلہ سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر بات چیت سمیت القاعدہ، نائن الیون اور افغانستان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس کو بتایا کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے دورہ پاکستان میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا، جس پر جیمز میٹس نے افغان سرزمین کے استعمال کا معاملہ حل کرنے کا یقین دلایا۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارت اور دشمن ممالک کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کا شکار ہے جس کے ثبوت دیے گئے، پاکستان کو مسلسل بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، محرم کے دوران 9 دہشت گرد حملوں میں سے 8 افغانستان سے ہوئے، افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کے لیے مسئلہ ہیں، بھارتی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں جو کر رہی ہیں اس پر شدید تشویش ہے۔تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ وزارت خارجہ کامیابیوں کی تشہیر نہیں کرتی شاید یہی غلطی ہے، ہارٹ آف ایشیاء امرتسر اجلاس میں پاکستان کی رضامندی کا بھارت نے غلط فائدہ اٹھایا، بھارت میں 64 دہشت گرد تنظیمیں ہیں، پاکستان نے باکو اجلاس میں بھارتی دہشت گرد تنظیموں کو شامل کرنے کی بات کی، پاکستان کی تجویز پر باکو اجلاس میں بہت شور مچا تاہم پاکستان نے مطالبہ کیا کہ پھر پہلی یکطرفہ فہرست بھی ختم کی جائے۔فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وزارت خارجہ نے حوثیوں کے سعودی عرب میں میزائل حملے پر یکطرفہ پوزیشن لی، جس پر دفتر خارجہ حکام    کا کہنا تھا کہ امریکیوں کے مطابق حوثیوں کے میزائل ایرانی ساختہ ہیں، سعودی عرب کے حوالے سے میزائل حملہ پر سوچ سمجھ کر بیان جاری کیا گیا۔

admin

Keep Reading

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا

ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی

تازہ ترین

دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور

کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے

عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی

پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی

Subscribe to News

Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

Advertisement

Channel 5 : A Project of Khabrain Newspaper.We're social. Connect with us:

  • ہوم
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • سپورٹس
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

Facebook X (Twitter) Instagram
© 2026 Channel 5. Designed by Muhammad Rashid.

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.