پرتھ (آئی این پی) آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 41رنز سے بدترین شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی‘ انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 218رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی‘ انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 55‘ ڈیوڈ میلان 54 ‘ کرس ووکس 22 اور برسٹو14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے‘ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ناتھن لیون ‘ پٹ کمنز نے دو دو اور مچل سٹارک نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا‘ آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو میچ میں شاندار 239رنز کی اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا‘ دونوں ٹیموں کے مابین یریز ا چوتھا ٹیسٹ26دسمبر سے میلبورن میں کھیلا جائےگا۔تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے گئے پانچ ایک روزہ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 4 وکٹوں پر 132 رنز پر شروع کی تو انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز جم کر آسٹریلوی باﺅلرز کا مقابلہ نہ کرسکا اور وقتاً فوقتاً انگلینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں اور انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 218 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور آسٹریلیا نے تیسرا ٹیسٹ 41رنز اور ایک اننگز سے جیت لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 55‘ ڈیوڈ میلان 54 ‘ کرس ووکس 22 اور برسٹو14رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5انگلش بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ناتھن لیون ‘ پٹ کمنز نے دو دو اور مچل سٹارک ے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں نہ صرف شکست دی بلکہ سیریز بھی اپنے نام کرلی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں بھی انگلینڈ کو شکست دے چکا ہے۔ پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 403رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 9وکٹوں کے نقصان پر 662رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی اور انگلینڈ پر پہلی اننگز میں 259رنز کی برتری حاصل کی تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

