لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپس آگئے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف بیٹی مریم نوازکے ہمراہ لندن سے پی آئی اے کی پروازپی کے 758 سے لاہورپہنچ گئے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرسید ابن عباس کی جانب سے پاکستان کے سابق وزیراعظم کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا، وہ جہازکے اندرتک چھوڑنے کے لیے آئے جب کہ ائیرپورٹ جانے کے لئے پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی بھی نوازشریف کی رہائش گاہ پربھیجی گئی۔سابق وزیراعظم ایک روز آرام کے بعد پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بلائیں گے، جس میں عمران خان اور جہانگیرترین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کریں گے جب کہ منگل کو وہ احتساب عدالت میں بھی پیش ہوں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے دو ترازوں نہیں چلیں گے، عمران خان نااہلی کیس میں جوعدالتی فیصلہ آیا وہ خود بول رہا ہے کہ اس طرح کا انصاف نہیں چلےگا جب کہ اس کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

