تازہ تر ین

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے پھر نئی تاریخ رقم کر دی،چونکا دینے والی خبر

ڈھاکہ (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل) کے فائنل میچ کے دوران ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔کرس گیل نے رنگپور کی نمائندگی کرتے ہوئے 18 چھکے اور 4 چوکے مارتے ہوئے صرف 69 گیندوں میں 146 رنز بنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ اس سے قبل انہوں نے 2013ءمیں انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کے میچ میں 17 چھکے مارنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔اس میچ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کے علاوہ ٹی 20 کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی ان کے نام ہو گیا ہے۔ بی پی ایل کے اس سیزن میں کرس گیل نے 11 میچوں میں 485 رنز سکور کئے اور ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر رہے جبکہ ان کی اوسط 54 اور سٹرائیک ریٹ 176 ہے۔146 ناٹ آو¿ٹ ٹی 20 میں دسواں بڑا سکور ،ٹی 20 میچ میں ان کا سب سے زیادہ انفرادی سکور 175 ناٹ آ?ٹ ہے جو انہوں نے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی نمائندگی کرتے ہوئے بنایا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv