لاہور(ویب ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے سپریم کورٹ سے حکومت کوہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوگھربھیجنے کیلئے سپریم کورٹ عبوری حکومت کواختیارات دے کہ وہ آئین میں ترامیم کرے،سینیٹ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں ورنہ ملک کا بیڑاغرق ہوجائے گا، پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ نے ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا،عمران خان کیساتھ چلنے کوتیارہوں۔سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے نجی ٹی وی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کوچاہیے کہ حکومت کوہٹادے۔حکومت کوگھربھیجنے کیلئے آئینی طریقہ نکالناہوگا۔سپریم کورٹ عبوری حکومت کواختیارات دے کہ وہ آئین میں ترامیم کرے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں ورنہ ملک کابیڑاغرق ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کوموجودہ حکومت قبول نہیں ۔حکومت کوچاہیے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوکرخود گھرچلے جائیں۔پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ سی پیک میرا آئیڈیا تھا جو2004ء میں شروع ہوا۔ جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرطاہرالقادری کے ساتھ ہوں لیکن زرداری کی موجودگی میں طاہرالقادری کے ساتھ کنٹینرپرکھڑاہوناممکن نہیں۔پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ نے ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا۔تاہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کوتیارہوں۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

