تازہ تر ین

ٹی10لیگ،غلطی چھپانے کےلئے پی سی بی کی نئی منطق

لاہور(نیوزایجنسیاں)شارجہ میں ہونیوالی متنازع ٹی 10 لیگ کے دفاع میں پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل بہانے بازی سے کام لے رہا ہے پی سی بی کی جانب سے غلطی چھپانے کیلئے روز نئی منطق پیش کی جارہی ہے۔لیگ کے دفاع میں پی سی بی نے کرکٹ ساو¿تھ افریقہ کی گلوبل ٹی ٹوینٹی کو بھی گھسیٹ لیا۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جس طرح لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو گلوبل لیگ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی اس طرح کراچی کنگز کو ٹی 10 لیگ میں حصہ دار بننے کی اجازت دی گئی۔تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلوبل ٹی ٹوینٹی لیگ کرکٹ ساو¿تھ افریقہ کی ملکیت ہے جو کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا رکن ہے جبکہ ٹی 10 لیگ ایک نجی لیگ ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی
انسٹاگرام

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv