ممبئی (نیوزایجنسیاں) افغانستان ٹیسٹ کرکٹ اپنا ڈیبیو بھارت کے خلاف کرے گاممکنہ طور پر یہ سیریز جنوری میں کھیلے جائی گی۔بھارت کر کٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈزجلد ہی ٹیسٹ سیریز کے لئے تاریخوں اور وینوزکے حوالے سے بات ہوگی ،تاہم انہوں نے یہ کنفرم کیا کہ اس سیریز کوبھارت میزبانی کرے گا۔آئر لینڈ کے ساتھ ہی آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کا درجہ مل جانے کے بعد افغانستان کی ٹیم ٹیسٹ سیریزکھیلنے کی کوششوں میں تھی جو اب پوری ہوچکی ہے ،آئر لینڈ کی ٹیم مئی میں پاکستان کے ساتھ اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی۔اس سے قبل زمبابوے کے ساتھ افغانستان کی ٹیسٹ سیریز پلان تھی لیکن زمبابوے کے جانب سے ورلڈ کپ کوالیفائر کی تیاریوں کے بعد یہ سلسلہ رک گیا تھا۔




























