اسلام آباد(ویب ڈیسک)آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیاجاسکے گا۔چاند جب زمین سے قریب ترین مقام پر آ جاتا ہے تو یہ نظارہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے، اس سے قبل سپر مون گذشتہ برس 2016 میں دیکھا گیا تھا، جو 1948 کے بعد سپر مون کا پہلا نظارہ تھا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق آج چاند زمین سے قریب آجائے گا اور اس کی روشنی معمول سے 16 فیصد زیادہ ہوگی جب کہ اس کا سائز بھی 7 فیصد بڑا دیکھا جا سکے گا۔شکاگو کے اڈلر پلانٹیریئم کے پبلک آبزرونگ ڈائریکٹر مائیکل نیکولز کے مطابق آج زمین سے چاند کا فاصلہ 222,135 کلومیٹر ہوگا۔آج کا سپر مون، مسلسل تین سپرمون سیریز کے سلسلے میں پہلا سپرمون ہوگا، باقی دو سپر مون آئندہ برس جنوری میں دیکھے جاسکیں گے۔محققین کا کہنا ہے کہ سورج کے غروب ہونے کے فوراً بعد جب سپر مون واضح ہوتا ہے تو وہ آسمان کو روشن کردیتا ہے اور یہ وقت دیکھنے والوں کی زندگی کے لیے بھی خوش آئند مانا جاتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

