ویب ڈیسک )ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کی خراب فارم اور مسلسل ناکامی کے بعد انہیں قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں احمد شہزاد پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مکی ارتھر کے ساتھ مل کر جو ٹیم 14 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے اس کے مطابق دائیں ہاتھ کے بیٹسمین ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی ا?رتھر کو تجویز دی ہے کہ وہ آل راو¿نڈر عامر یامین اور محمد نواز کو موقع دیں تاکہ ان میں موجود ٹیلنٹ کا اندازہ ہوسکے۔احمد شہزاد حالیہ میچوں میں بیٹنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں لاہور میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔احمد شہزاد نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے جانے والے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہوں نے 27 اور 22 رنز بنائے تھے جب کہ ون ڈے سیریز میں انہوں نے صفر اور 8 رنز بنائے تھے۔25سالہ احمد شہزاد نے پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنائیں ہیں۔احمد شہزاد نے لاہور میں کھیلے جانے والے ورلڈ الیون کے خلاف ا?خری ٹی ٹوئنٹی میچ میں انہوں نے 49 رنز اسکور کئے تھے۔پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ 81 ون ڈے انٹر نیشنل اور53 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے احمد شہزاد کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ریلیز کردیا ہے اور ان کے پاس اس وقت کوئی فرنچائز نہیں ہے تاہم وہ پر امید ہیں کہ 12 نومبر کو لاہور میں ہونے والے ڈرافٹ میں ان کی خدمات کوئی فرنچائز لے گی
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

