لاہور(آئی این پی) چیئرمین لاہور قلندرز رانا فواد نے سابق کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق کو لاہور قلندرز کاایڈوائزر بنانے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران رانا فواد نے بتایا کہ انہوں نے چیف سلیکٹر انضمام الحق سےلاہور قلندرز کا حصہ بننے کی درخواست کی تھی،جسے انہوں نے قبول کرلیا۔رانا فواد نے کہا کہ انضمام الحق کوقلندرزکی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔اس موقع پر انضمام الحق نے کہا کہ انہیں کرکٹ میں 35 سال ہوگئے لیکن انہوں نے لاہور قلندرزجیساکام نہیں دیکھا،مجھے لاہور قلندرزکے ساتھ شامل ہونے پر فخر ہے۔ پریس کانفرنس کے موقع پر سی ای او راناعاطف اور ڈائریکٹر کرکٹ لاہور قلندرز عاقب جاوید بھی موجود تھے۔چیئرمین رانا فواد نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2015 میں نے ہم نے وعدہ کیا تھا کہ تھا کہ ہم پورے ملک میں جائیں گے اور نیا ٹینلٹ سامنے آئیں گے، جس کے بعد لاہور قلندرز کے ٹرائلز کا سفر پچھلے برس سے شروع ہوا۔رانا فواد نے بتایا کہ جو بچے ہمارے سسٹم کاحصہ نہیں تھے، وہ عاقب جاوید کی نگرانی میں آگے بڑھے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور قلندرز کے 4 کھلاڑیوں کو مختلف آسٹریلوی کلبز کی جانب سے پیشکش ہوئی، جو یقینا پاکستان کا نام روشن کریں گے اور آسٹریلیا میں ٹریننگ حاصل کریں گے۔ان کھلاڑیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے چیئرمین لاہور قلندرز نے بتایا کہ فیصل آباد کے غلام ربانی پیرامیٹاکلب اور لیگ اسپنر عثمان قادر ہاکس بری کرکٹ کلب سےکھی لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کشمیرکےفاسٹ بولر سلمان ارشاد کامعاہدہ بھی آسٹریلوی کلب سے ہوا ہے جبکہ حارث رف نے ویسٹرن کلب کوجوائن کرلیا ہے۔رانا فواد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں لاہورقلندرز کا بھی حصہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘لاہوریوں نے مجھے ہیرو بنادیا، لاہور قلندرز اس مرتبہ پی ایس ایل میں مایوس نہیں کرےگی، دما دم مست قلندر ہوگا۔پریس کانفرنس کے دوران لاہور قلندرز کے ٹیلنٹ ہنٹ کی وڈیو بھی دکھائی گئی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

