لاڑکانہ/ملتان/کشمور: (ویب ڈیسک) سپر سیاسی سنڈے پر پیپلز پارٹی نے شہر شہر ریلیاں نکالیں۔ کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نامنظور نامنظور کی صدائیں بلند کیںملتان میں جیالوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے دوران خوب نعرے لگائے۔ راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بھی پی پی کارکنوں نے احتجاج کیا۔وہاڑی میں بھی جیالے سڑکوں پر آئے۔ دھرنا دیا اور نعرے لگائے۔ سکھر میں پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ جیالوں نے فیصل آباد میں احتجاج کے دوران یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس سے شہریوں کو شدید تکلیف اٹھانا پڑی۔کشمور میں بھی پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ ریلی بھی نکالی اور مہنگائی، حکومت اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دل کھول کر نعرے لگائے۔ لاڑکانہ میں جیالوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں حصہ لیا۔ بالخصوص خواتین نے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اور نعرے لگا کر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ملک کے دیگر شہروں میں بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

