تازہ تر ین
kohli

کوہلی نے پاکستانی باؤلرز کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

نئی دہلی(نیوزایجنسیاں) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پاکستانی بولرز کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ روابط نہیں تو کیا ہوا لیکن ویرات کوہلی کی وجہ سے دونوں ممالک کے تذکرے ضرورمیڈیا میں ہورہے ہیں۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے جہاں بھی سوال ہو وہ پاکستانی بولرز کی صلاحیتوں کا کھل کراعتراف کرتے نظرآتے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے شعیب اخترکو خطرناک بالرقراردیا ہے اوراس حوالے سے انہوں نے کہا کہ شعیب اختربہت تیز باﺅلرتھے، میں نے انہیں بال کرتے ہوئے دیکھا ہے وہ بہت تیزبال کراتے تھے جوخطرناک ہوتی تھی جب کہ محمد عرفان کوکھیلنا بھی کم مشکل نہ تھا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کو خطرناک ترین بالر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ باﺅلنگ کر رہے ہوتے تو میری یہی خواہش ہوتی کہ میں دوسرے اینڈ پر موجود رہوں، میں نے شعیب اختر کا سامنا نہیں کیا لیکن کیریئر کے آخری لمحات میں انہیں با ﺅ لنگ کرتے دیکھا اور اس وقت بھی وہ بہت خطرناک تھے۔اس سے قبل بھی ویرات کوہلی نے محمد عامر کو دنیا کا خطرناک ترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا کے خطرناک بولرزمیں وہ شامل ہیں جس پرمحمد عامرنے بھارتی کپتان کی جانب سے اپنی بولنگ پر تعریفی کلمات کا خیرمقدم کیا تھا۔دوسری جانب ویرات کوہلی نے اداکارہ انوشکا شرما سے دوستی پرفخرکرتے ہوئے کہا کہ دوستی سے میری طبیعت میں ٹھہراو¿ آیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv