تازہ تر ین
sidhart with alia

سدھارتھ اورعالیہ کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں

ممبئی:(ویب ڈیسک)  بالی ووڈ اداکارسدھارتھ اورعالیہ نے کبھی بھی اپنے درمیان گہری دوستی کے رشتے کے بارے میں کھل نہیں کچھ نہیں کہا پران کے مداح اوربالی ووڈ اسٹارزایک لمبے عرصے تک ان کے درمیان رہنے والی گہری دوستی کے بارے میں جانتے ہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے گہرے دوست سدھارتھ ملہوترا سے دوستی  ختم کردی تھی اور اس کی وجہ کوئی اورنہیں بلکہ سدھارتھ اور اداکاری جیکولن فرنانڈس کے درمیان قربتیں تھیں جس کی سدھارتھ کی جانب سے ہمیشہ تردید ہی گئی۔اب ایک بارپھر بالی ووڈ کے مایہ ناز پروڈیوسر کرن جوہرمیدان میں اترے ہیں اورانہوں نے شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر عالیہ اورسدھارتھ دونوں کو سمجھایا ہے کہ وہ آپس میں تنازعات کو ختم کریں کیونکہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔ کرن جوہرکے سمجھانے کے بعد دونوں نے اس حوالے سے سوچنا بھی شروع کردیا ہے۔اس سے قبل عالیہ بھٹ کو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ فلم کی پیشکش بھی ہوئی تھی تاہم عالیہ نے یہ کہہ کر صاف انکارکردیا تھا کہ وہ ابھی اپنے دیگرپروجیکٹس میں مصروف ہیں اوران کے پاس نئے پروجیکٹ کے لیے بالکل بھی وقت نہیں ہے۔واضح رہے کہ اداکارسدھارتھ اورعالیہ بھٹ دونوں نے ہی کرن جوہر کی فلم “اسٹوڈنٹ آف دی ائیر” سے اپنے اپنے کرئیر کا آغازکیا تھا جو ان کے لیے کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv