ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ڈیبیو فلم ’’کیدارناتھ‘‘ تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ سارہ علی خان اپنے والد سیف علی خان کی خواہش کے خلاف جاتے ہوئے بالی ووڈ میں فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کے ذریعے قدم رکھ رہی ہیں تاہم ان کی یہ فلم تاخیر کا شکار ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ کی کہانی بھارتی ریاست اتر اکھنڈ میں 2013 میں آئے ایک سیلاب کے گرد گھومتی ہے جس میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے، اس لئے فلم کے متعدد سین ایسے بھی ہیں جس میں لوگوں کو سیلاب میں گھرا دکھایا جائے گا لیکن فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار ان مناظر کو اتر اکھنڈ میں نہیں بلکہ ممبئی میں ہی فلمانا چاہتے ہیں۔پورٹس کے مطابق فلم میں سیلاب کے مناظر کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے بالکل اسی مقام جیسا سیٹ بنایا جارہا ہے جس کے لیے زیادہ وقت درکار ہے لہذا سارا علی خان کی ڈیبیو فلم دیکھنے کے لیے مداحوں کو مزید انتظار کرنا ہوگا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

