کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور اداکارہارون شاہد نے گزشتہ روز پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 302 کے مسافروں کو خوشگوار سرپرائزدے دیا۔عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اوراداکارہارون شاہد ان دنوں اپنی فلم’’ورنہ‘‘ کی تشہیرمیں مصروف ہیں۔ ماہرہ فلم کی تشہیر کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہیں اوراس مقصد کے لیے مختلف ٹی وی پروگرامز اور تعلیمی اداروں کے دورے کررہی ہیں تاہم گزشتہ روز انہوں نے تشہیر کا ایسا انوکھا اور منفرد انداز اپنایا جو آج تک شاید ہی کسی نے اپنایا ہو۔گزشتہ روزپی آئی اے کی پرواز 302 معمول کے مطابق مسافروں کو لے کر کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی تھی کہ ماہرہ خان اور ہارون شاہد کی اچانک آمد پر جہاز میں بیٹھے تمام مسافرخوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ ماہرہ اور ہارون نے جہاز میں موجود تمام مسافروں سے بات چیت کی اور اپنی فلم کے چند ڈائیلاگ بھی ادا کیے۔ پاکستان کی ہر دلعزیز کوکنگ ایکسپرٹ زبیدہ آپا بھی جہاز میں موجود تھیں اورماہرہ خان زبیدہ آپا سے نہایت خوشدلی سے ملیں۔پی آئی اے انتظامیہ نے ماہرہ اور ہارون کی جہاز میں آمد کی تصاویرٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز302 میں باصلاحیت اداکارہ ماہرہ خان اور ہارون شاہد کی آمد نے مسافروں کو سرپرائز کردیا‘‘۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

