لاہور: (ویب ڈیسک)قومی فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ حسن علی سمیت کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے اور میرا مقابلہ خود اپنے آپ سے ہے۔میڈیا سے بات چیت میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ خود کو فٹ کرنے کے لئے بھر پور محنت کرتا ہوں اور انٹرنیشنل میچوں کے درمیان قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بولر بننے والے حسن علی کو اپنے لیے خطرہ محسوس کرنے کے سوال پر محمد عامر کا کہنا تھا کہ ٹیم میں مقابلے کی فضا خوش آئند ہے تاہم میں سمجھتا ہوں میرا اصل مقابلہ خود سے ہے، ٹیم میں لمبے عرصے تک رہنے کے لئے سخت محنت کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھوں گا۔یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں شیڈول ٹوئنٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں بھی محمد عامر نے مہمان ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

