کولمبو (اے پی پی) رنگنا ہیراتھ نے سری لنکا کرکٹ کے سالانہ ایوارڈز میں کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ باﺅلر آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑے، آسیلا گونارتنے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے بہترین آل راﺅنڈر سمیت ٹی ٹونٹی بیٹسمین آف دی ایئر اور موسٹ پرومیسنگ کرکٹر قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ کے سالانہ ایوارڈز کی تقریب کولمبو میں منعقد ہوئی، سابق بھارتی کپتان کیپل دیو تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں جون 2016ءسے جون 2017ءکے دوران تینوں فارمیٹس اور ڈومیسٹک کرکٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا گیا، ہیراتھ جنہوں نے ایک سال کے دورانیے کے دوران 11 ٹیسٹ میچز میں 73 وکٹیں لی تھیں کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ باﺅلر آف دی ایئر ایوارڈز لے اڑے، آسیلا گونارتنے کی کارکردگی بھی شاندار رہی جس کی وجہ سے وہ ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کے بہترین آل راﺅنڈر سمیت ٹی ٹونٹی بیٹسمین آف دی ایئر اور موسٹ پرومیسنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈز کے حقدار ٹھہرے۔، دھانن جایا ڈی سلوا ٹیسٹ بیٹسمین آف دی ایئر، دلروون پریرا ٹیسٹ آل راﺅنڈر آف دی ایئر، کوسل مینڈس ون ڈے بیٹسمین آف دی ایئر، سرنگا لکمل ون ڈے باﺅلر آف دی ایئر، لاستھ مالنگا ٹی ٹونٹی باﺅلر آف دی ایئر قرار پائے، ویمنز میں چماری اتاپتو نے ٹی ٹونٹی بیٹسمین آف دی ایئر اور ویمنز کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کیا۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

