ممبئی (خصوصی رپورٹ) نامور بالی ووڈ اداکارہ اور
سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے نے دبلا کرنے والا تیل استعمال کرنے کی تردید کردی۔1994 ءمیں دنیا کی سب سے حسین خاتون کا تاج سرپرسجانے والی اداکارہ ایشوریارائےکو یہ اعزاز حاصل کیے 22 برس کا عرصہ بیت چکا ہے۔ لیکن ان 22 برسوں میں ایشوریا رائے کی خوبصورتی میں ایک انچ بھی کمی نہیں آئی ہے بلکہ یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ایشوریا رائے ان برسوں میں مزید خوبصورت ہوگئی ہیں۔ تاہم گزشتہ دو تین روزسے میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ ایشوریا رائےکی خوبصورتی قدرتی نہیں بلکہ وہ اپنے حسن کو برقرارکھنےرکھنے کے لیے آیورویدک سلمنگ آئل(دبلا کرنےوالا تیل)استعمال کرتی ہیں اور یہ تیل وہ بھارتی ریاست کیرالہ سے منگواتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے اپنی نئی فلم فینی خانمیں جوان اور خوبصورت دکھنے کے لیے ایک بار پھر سے کیرالہ سے یہی تیل منگوایا ہے۔ ایشوریا کی دبلا کرنے والا تیل استعمال کرنے کی خبر نے میڈیا میں ہنگامہ مچادیا جب کہ دیوالی کے موقعے پر بچن ہاس میں کیرالہ سے بڑی تعداد میں تیل پہنچنے پران پرتنقید بھی کی جارہی تھی۔ تاہم اب ایشوریا کی جانب سے تیل استعمال کرنے کی افواہوں کی تردید کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کے ترجمان کی جانب سے ایک تردیدی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ مکمل طورپرمضحکہ خیز خبر ہے جو اداکارہ کی ساخت کو نقصان پہنچانے کے لیے پھیلائی گئی ہے، ان افواہوں کے پیچھے چند عناصر شامل ہیں جو نہیں چاہتے کہ ایشوریا رائے مثبت شہرت حاصل کریں۔واضح رہے کہ ایشوریا آج 43 برس کی ہوگئی ہیں لیکن وہ اپنی زندگی کے اس اہم دن کو اپنے والد کرشنا راج رائے کی وفات کے باعث سادگی سے اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ منائیں گی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

