تازہ تر ین
depika

دپیکا پڈوکون نے فلم ’پدماوتی‘ میں رنویر سنگھ اور شاہد کپورسے زیادہ معاضہ لینے پر خاموشی توڑ دی

(ویب ڈیسک ) بدھ 1 نومبر 2017 فلم ’پدماوتی‘ میں رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے 10،10 جب کہ دیپیکا پڈوکون نے 13 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔۔ فوٹو: ہندوستان ٹائمزفلم ’پدماوتی‘ میں رنویر سنگھ اور شاہد کپور نے 10،10 جب کہ دیپیکا پڈوکون نے 13 کروڑ روپے معاوضہ لیا۔بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے پہچانی جانے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار انڈسٹری کی بہترین اداکاراو¿ں کے ساتھ ساتھ زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراو?ں میں بھی ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے نہ صرف پروڈیوسر کی اولین پسند ہوتی ہیں بلکہ جاندار اداکاری کی وجہ سے وہ اب تک متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کرچکی ہیں۔ھارتی میڈیا کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پدماوتی‘ کی تھری ڈی ٹریلرکی تقریب میں دپیکا سے فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے کا سوال پوچھا گیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے زیادہ معاوضے کا چیک ملنا کوئی بڑی بات نہیں کیوں کہ مجھے خود پر اور اپنے کام پر پورا بھروسہ ہے لیکن میرے لئے سب سے زیادہ فخر کی بات فلم کے پوسٹر پر میری تصویر کا ہونا ہے۔واضح رہے کہ فلم ’پدماوتی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہد کپور اور رنویر سنگھ نے 10، 10 جب کہ دپیکا پڈوکون نے 13 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv