لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی نااہلی کے باعث قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو لاکھو ں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔ سرفراز احمد اور دیگر پاکستانی کرکٹر ز نے بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کھیلنے کا معاہد ہ کرکھا تھا تاہم اس ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیو ں کی شرکت ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے مشروط کرد ی گئی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ بھی نومبر میں کرانا چاہتا ہے۔اسی غیر یقینی کی صورتحال میں کھلنا کی ٹیم نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا معاہدہ ختم کردیا ہے، اس فیصلے سے سرفرازاحمد کو تقریبا 40 سے 50 لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ معاہدہ اس لئے ختم ہوا ہے کہ کھلنا ٹائیٹنز کے پاس ایک ہی وکٹ کیپر تھا اور منتظمین کی خواہش تھی کہ سرفراز احمد پورا ٹورنامنٹ کھیلیں لیکن جب این او سی کا معاملہ کھٹائی میں پڑا تو کھلنا کی ٹیم نے کسی اور وکٹ کیپر سے معاہدہ کر لیا۔ سرفراز احمد کے ایجنٹ اب اس کوشش میں مصروف ہے کہ بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کی کوئی اور فرنچائز ان کے ساتھ معاہدہ کرلے، سرفراز احمد نے پہلی بار بنگلہ دیش لیگ میں شرکت کرنا تھی۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

