لاہور(آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کو ویسٹ انڈیز کی سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامناہے، پی سی بی نے نومبر میں سیریز کے شیڈول کا اعلان دو چار روز میں کرنے کا دعوی کیا ہوا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی اعلان کر چکے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے اور اگلے دو چار روز میں شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا لیکن حقائق کچھ ایسے ہیں جو دورے کے حوالے سے ابہام پیدا کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے دونوں بورڈز کے درمیان تاحال سیریز کے حوالے سے اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔ شیڈول تو دور کی بات ہے ، اگر نو مبر کے وسط میں ویسٹ انڈیز کو دورہ کرنا ہے تو پھر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کی تاریخوں کا اعلان کرنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے تھی۔دوسری جانب ویسٹ انڈیز کو ایف ٹی پی کے تحت نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے جس کا پریکٹس میچ 25 نومبر سے شروع ہوگا، جبکہ پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے کھیلا جائے گا۔اگر ویسٹ انڈیز دورے اور پھر شیڈول پر رضا مند ہوتی ہے تو پاکستان کے دورے کے لئے وقت بہت کم بچتا ہے کیونکہ ویسٹ انڈیز کو 22نومبر تک نیوزی لینڈ بھی پہنچنا ہے۔اسی صورتحال کے سبب ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان خدشات سے دوچار ہے ۔
بریکنگ نیوز
- دنیا کا سب سے بڑا اسنیک اسٹور
- کوکین کے استعمال پر نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر بڑی مشکل میں پھنس گئے
- عامر سہیل نے کراچی میں ‘پان کی پچکاری’ کے بیان پر معافی مانگ لی
- پی ایس ایل فائنل کیلئے فینز کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی
- پی ایس ایل شائقین کیلیے خوشخبری، وزیر اعظم نے بڑا اعلان کردیا
- ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر پاکستان چھوڑ کر کیوں گئے، وجہ خود بتادی
- نائیجیریا کے سابق انٹرنیشنل فٹبالر دوستانہ میچ کے دوران انتقال کرگئے
- حکومت نے پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک پیٹرولیم پروڈکٹ کی قیمت میں کمی کردی
- پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی:گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
- لاہور سمیت پنجاب میں شدید گرمی ؛ درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان
- پاکستانی سفارتی کامیابیوں کی پوری دنیا معترف، عالمی سطح پر وقار مزید بلند
- خیبرپختونخوا کا ای رجسٹری سسٹم نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور: اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کا کیس سی سی ڈی کے حوالے
- زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں خونی تصادم، باپ بیٹے سمیت 5 افراد قتل
- میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ
- چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک کا نیا ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟
- دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا کی مبینہ چوری پر چینی اے آئی کمپنیوں کے خلاف مہم شروع
- سام سنگ کے 40 ہزار ملازمین نے معاوضہ نہ بڑھانے پر ہڑتال کی دھمکی دے دی
- ٹک ٹاک کا نیا اے آئی فیچر، ویڈیوز کا انداز ہی بدل جائے گا
- یوٹیوبر مسٹر بیسٹ پر خاتون کے سنگین الزامات

